Etra Charges

ComplaintsOtherJS Bank Admin

Complaint

0
Usaid-ul-Hassan
Country: Islamic Republic of Pakistan
جناب جی ایس بئنک ایڈمن صاحب السلام علیکم
جیسا کہ میں نے 15-09-2017 کو ایک کمپلین پہلے بھی درج کروائی تھی جس کا مسئلہ پے آرڈر کی کینسلیشن اور نیاں پے آرڈر بنوانا تھا۔ اور اس کے لیے شام کو مجھے فون بھی آیا اور کہا کہ یہ چارجز ہوتی ہیں یہ تو مجھے بھی پتا ہے کہ یہ چارجز آپ کی طرف سے لاگو کی گئی ہیں اب ایک پے آرڈر کینسل کروانے پر 1000 اور پھر بنوانے پر 500 چارجز کوئی قرآن کا حکم تو نہیں ہے کہ آپ اس میں کوئی ردوبدل نہیں کرسکتے۔ ایک کاغذ کی قیمت ہی کتنی ہے 5 روپے 10 روپے چلو زیادہ سے زیادہ 100 روپے لیکن 1000روپے کٹوتی اور 500 روپے نیاں بنانے کی یہ تو سراسر ظلم ہے۔میں نے تو آپ کو اس لیے شکایت کی تھی کہ آپ میری نئے پے آرڈر بنوانے میں مدد کریں بغیر کسی چارجز کے۔کیوں کہ ہم تو دس بارہ ہزار کماتے ہیں ہمارے لیے تو ایک روپے کی بھی بہت اہمیت ہے لیکن آپ کا کاروبار تو کروڑوں کھربوں میں چلتا ہے تو اس میں سے اگر کسی کی مدد کی تو آپ کے کاروبار میں کوئی کمی نہیں آئے گی اگر آپ میری مدد کریں تو اللہ آپ کو اور بھی اضافہ دے گا۔ اگر نہیں کرسکتے تو میرے دل سے بھی آپ کے لیے کوئی دعا نہیں نکلے گی اور میں اپنا حساب اگلے جہان میں لوں گا۔

Post a new comment